سیلاب متاثرین کیلئے عمران خان نے ٹیلی تھون کی تھی وہ پیسے کہاں گئے: مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے، اتحادیوں نے عمران خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے نکالے گئے، وہ اپنی کارکردگی نہیں دیکھتے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ان کا اقتدار ختم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے بات چیت ضروری ہے، اگر عمران خان کو بات چیت کرنی ہے تو اس میں شرطیں نہیں لگائی جاتیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خدشات الیکشن کے لیے نہیں، ان کے خدشات ضرور دور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم ریلیف اور ریسکیو کے عمل سے گزر گئے، ایسا نہیں ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے عمران خان نے بھی ٹیلی تھون کی تھی اور پیسے جمع کیے تھے، وہ پیسے کہاں گئے کسی کو معلوم ہی نہیں۔

install suchtv android app on google app store