کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونگے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا،  بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی اتنخابات کے انعقاد سے متعلق پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت کی جس کے بعد 17 نومبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کہ آج سنادیا گیا۔

اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد میں انتخابات ہونے تھے تاہم سندھ حکومت نے سیلاب کو بنیاد بناکر انتخابات دو سے تین بار ملتوی کرانے کی درخواستیں دیں جو منظور ہوتی رہیں تاہم اس بار الیکشن کمیشن نے درخواستیں مسترد کردیں۔

install suchtv android app on google app store