کراچی: کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی میں کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق فائل فوٹو کراچی میں کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار کی مبینہ فائرنگ سے پولیس اہل کارکے جاں بحق ہوگے۔

پولیس کے مطابق شہید اہل کار کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے کی گئی ہے، مقتول کی ایک ماہ بعد شادی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جب کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے گھر میں موجود گاڑی سے تین سے چار مزید ہتھیار ملے ہیں، تاہم رہائش گاہ سے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جناح اسپتال کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ اہلکار کو سر پر ہی گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ جس میں مبینہ قاتل اور پولیس اہل کار کو آپس میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store