سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اور ریلوے ٹریک تاحال تباہ حالی کا شکار

سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اور ریلوے ٹریک تاحال تباہ حالی کا شکار فائل فوٹو سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اور ریلوے ٹریک تاحال تباہ حالی کا شکار

سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اور ریلوے ٹریک تاحال تباہ حالی کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دادو، سیہون اور جامشورو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اور ریلوے ٹریکس کو تاحال بحال نہ کیا جاسکا۔

دادو میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اب تک تباہ حالی کا شکار ہیں جب کہ سیہون اور جامشورو میں ریلوے ٹریک تاحال بحال نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کے بعد ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائےگا۔

دوسری جانب سیپکو حکام نے کہا ہےکہ فریدآباد گرڈاسٹیشن اب تک بند ہے جس کی وجہ سے کئی دیہات بجلی سےمحروم ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سروے کا کام جاری ہے، خیمہ بستیوں سمیت حفاظتی پشتوں پر کئی متاثرین خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store