مہنگائی پوری دنیا میں ہوئی ہے، حکومت کی ترجیح غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے: شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن فائل فوٹو شرجیل انعام میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ مہنگائی پوری دنیا میں ہوئی ہے، حکومت کی ترجیح غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے، اس وقت ہمارے لاکھوں بھائی پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح ہمارے پریشان لوگ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری بھی مختلف اضلاع کا دورہ کررہی ہیں۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس وقت تک حکومت کی جانب سے 3 لاکھ سے زائد ٹینٹ ،تر پال 3 لاکھ 58 ہزار فراہم کرچکے ہیں جبکہ راشن بیگ 9 لاکھ 50 ہزار سے خاندانوں کو فراہم کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو روزانہ مدد فراہم کررہے ہیں، جیسے جیسے پانی نیچے جارہا ہے ویسے ہی لوگوں کو واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم کی جارہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے، حکومت کی ترجیح یہ ہے کہ غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store