صوبے میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کہ صرف 25 فیصد متاثرین تک امداد پہنچاسکے ہیں، صوبے میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں کوئی الیکشن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نےکراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 28 اگست کو دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہونا تھے تاہم بارشوں کے باعث الیکشن ملتوی کردیےگئے، جس کے بعد الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store