سندھ حکومت کی پوری مشینری ریلیف آپریشن میں مصروف ہے: شرجیل میمن

شرجیل میمن فائل فوٹو شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی پوری مشینری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پانی کم ہورہاہے وہاں متاثرین واپس اپنے گھروں میں جار ہے ہیں، ہر شخص کو متاثرین کی مدد کےلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی پانی سے 2548 سرکاری عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، موسمیاتی تبدیلی کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑا ہے، دنیا کو یہاں مدد کے لیے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک 30 لاکھ سے زائد لوگوں کو ہیلتھ کی سہولیات دی گئی ہیں، سندھ بھر میں آٹے کی فراہمی کے لیے اسٹالز لگائے گئے ہیں، جن علاقوں میں غربت کی شرح زیادہ ہے وہاں اسٹالز لگائے جا رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی جوانوں کی شہادت پرافسوس کا اظہار بھی کیا۔

install suchtv android app on google app store