سیلاب متاثرین کیمپوں میں چوبیس گھنٹوں میں 16 خواتین نے بچوں کو جنم دیا

سیلاب متاثرین کیمپوں میں چوبیس گھنٹوں میں 16 خواتین نے بچوں کو جنم دیا فائل فوٹو سیلاب متاثرین کیمپوں میں چوبیس گھنٹوں میں 16 خواتین نے بچوں کو جنم دیا

سندھ میں سیلاب متاثرین کیمپوں میں ساڑھے 9 ہزار حاملہ خواتین موجود ہیں، اب تک 3 ہزار سے زائد بچوں کی پیدائش ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 خواتین نے بچوں کو جنم دیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین سے متعلق درست اعداد و شمار اب بھی نہیں ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ساڑھے 9 ہزار خواتین کیمپوں میں مقیم ہیں، جن میں سے 16 خواتین نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بچوں کو جنم دیا ہے جبکہ 20 ستمبر کو 19 اور 18 ستمبر کو 29 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 691 خواتین حمل کے آخری سہ ماہی میں ہیں، 3 ہزار 703 خواتین دوسری اور ایک ہزار 634 خواتین پہلی سہ ماہی میں ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 8 ہزار 257 خواتین کو قبل از پیدائش کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، 8 ہزار 100 حاملہ خواتین کو ٹیٹنس ڈپتھیریا اور ٹیٹنس ٹاکسائیڈ انجکشن دیئے گئے ہیں، 8 ہزار 965 حاملہ خواتین کو سپلیمینٹس دیئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store