2 ماہ کے اندر سیلاب متاثرین کو بحال کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ فائل فوٹو مراد علی شاہ

 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کے اندر پانی نکال کر آبادی کو بحال کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور میں بے نظیر ٹاؤن میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ کے اندر پانی نکال کر آبادی کو بحال کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری دنیا سے صرف 7 ہزار ٹینٹ آئے ہیں جبکہ ہمیں 15 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے۔

سیلابی امداد پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے، جن کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ مدد کریں۔

install suchtv android app on google app store