کراچی میں اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی میں اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مین کورنگی روڈ پر کی گئی کارروائی میں 3 کاروں کے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات ضبط کی گئی ہے، یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر تینوں کاروں سے 252 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران 4 مزمان کو موقع پر ہی گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store