الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پولنگ 23 اکتوبر کو کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو کروائے جائیں گے۔

حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع سے متعلق رپورٹ صوبائی حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر سے منگوائی جا رہی ہے تاکہ سیلاب کی صورتحال اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق غور کیا جائے اور پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ سندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے تھے۔

install suchtv android app on google app store