شہباز شریف کو پیغام دیتا ہوں کہ کراچی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں: ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر فائل فوٹو ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف کو پیغام دیتا ہوں کہ کراچی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں صرف ووٹ مانگے جاتے ہیں، اس شہر کیلئے کام کسی نے نہیں کیا، دونوں حکومتوں سے کہتا ہوں کہ ہمیں آپ کراچی شہر کیلئے سنجیدہ نہیں لگتے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے کراچی کیلئے آپ کے ساتھ معاہدے کیے تھے، ایسانہ ہو کہ پی ٹی آئی کی طرح آپ کو بھی خیر باد کہہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد کراچی کی بہتری کیلئے اور کوئی آپشن نہیں تھا،7 ووٹ کراچی شہر کیلئے ڈالے تھےمگر آپ وعدے پورے نہیں کر رہے،ہم اپنا فیصلہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے مسائل کا حل چاہتے ہیں، کراچی کے شہری ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ان سے بھی جان چھڑائیں۔

install suchtv android app on google app store