کورونا کے مزید کیسز بڑھے تو شاید حکومت کو پھر سخت اقدامات لینے پڑیں گے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ فائل فوٹو مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگرکورونا کے مزید کیسز بڑھے تو شاید حکومت کو پھر سخت اقدامات لینے پڑیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران سیکرٹری صحت نے اجلاس کو بریف کیا۔

سیکرٹری صحت نے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کیسز کا ٹرینڈ 24 جون سے بڑھنا شروع ہوا ہے اور 24جون کو کورنا کے 248 مثبت کیسز تھے، 26 جون کو 337، 28 کو 431 اور 30 جون کو 465 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 63 ہے جن میں 4 وینٹی لیٹرزپرہیں جب کہ کراچی میں کورونا کے ہفتہ وار 19 فیصد کیسز ظاہر ہوئے، ہفتہ وار کیسز کے تناسب سے کراچی میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں جب کہ ویکسی نیشن کرائیں اور بوسٹر لگوائیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگرکورونا کے مزید کیسز بڑھے تو شاید حکومت کو پھر سخت اقدامات لینے پڑیں گے۔

install suchtv android app on google app store