الیکشن کمیشن نےسندھ کے پرتشدد بلدیاتی انتخابات کی تحقیقات کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن فائل فوٹو الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں ہونے والے پرتشدد بلدیاتی انتخابات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت، رینجرز اور فوج کے حکام کے ساتھ لاہور میں اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ ماہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جاسکے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت مسلسل 2 روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے سیکریٹری عمر حامد خان کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور دیگر افسران کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ انتخابی سرگرمیوں کی انکوائری کرنے اور اس سلسلے میں سفارشات مرتب کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

اجلاس میں ای سی پی کے تمام ممبران، سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جب کہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store