وزیراعظم کا آصف زرداری کی والدہ کی وفات پر تعزیت

تعزیت فائل فوٹو تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے نواب شاہ میں سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

شہباز شریف، وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ نواب شاہ میں زرداری ہاؤس پہنچے اور آصف زرداری سے ان کی والدہ زریں آرابخاری کے انتقال پر تعزیت کی۔


خیال رہےکہ آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری بدھ کو انتقال کرگئی تھیں۔  فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ مرحومہ کو آبائی قبرستان بالو جاقبہ میں سپردِ خاک کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store