سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا میدان کل سجے گا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا میدان کل سجے گا فائل فوٹو سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا میدان کل سجے گا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کا میدان کل سجے گا۔سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان کل اتوارکو سجے گا۔ صبح آٹھ بجے سے شام5 بجے تک پولنگ ہوگی

سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا میدان کل اتوارکو سجے گا۔ صبح آٹھ بجے سے شام5 بجے تک پولنگ ہوگی۔

پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے سندھ کے چودہ اضلاع میں گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ، میرپور خاص، نوشہرو فیروز، قمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، شکارپور، سکھر، تھرپارکر اور عمرکوٹ شامل ہیں۔

ان 14اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین یونین کونسلز، میونسپل کمیٹیز ، ممبر ضلع کونسلز اور جنرل کونسلرز کی نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدوار مدمقابل ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 887 یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے 3ہزار190 امیدوار میدان میں ہیں۔3 ہزار548 جنرل ممبرز کی نشستوں کے لیے 9ہزار744 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پہلے مرحلے میں ضلع کونسل کی 794 نشستوں پر 2 ہزار 604 امیدوار میدان میں ہیں۔ 694 ٹاؤن کمیٹیز کے لیے3ہزار 325 امیوار موجود ہیں۔ میونسپل کمیٹیز کی 354 جنرل نشستوں کے لیے2 ہزار435 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پہلے مرحلے میں بلدیاتی الیکشن کے لیے14 اضلاع میں 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار443 ووٹرز کے لیے 9 ہزار 923 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store