عدالت نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا

عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئےمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم فائل فوٹو عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئےمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

کراچی کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے لئےمیڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

قبرکشائی،طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم سے متعلق متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئےجوڈیشل مجسٹریٹ کراچی نے سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا۔

جوڈِشل مجسٹریٹ کراچی کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ محکمہ صحت سندھ میڈیکل بورڈ تشکیل دے اور قبر کشائی کی تاریخ تعین کرے۔

install suchtv android app on google app store