ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اقبال محمد علی انتقال کر گئے‎

اقبال محمد علی خان فاہل فوٹو اقبال محمد علی خان

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈپٹی اقبال محمد علی خان کراچی میں طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

ترجمان ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق اقبال محمد علی خان کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم اقبال محمد علی دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 240 کورنگی کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے۔

مرحوم نے علالت کے باعث سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

 


اقبال محمد علی این اے 240 کورنگی سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز بدھ بعد نماز ظہر ادا جامع مسجد فاروقی گلشن اقبال نزد ڈی سی ایسٹ آفس میں ادا کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store