شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 37 فیصد پر آگئی

شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 37 فیصد پر آگئی فائل فوٹو شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 37 فیصد پر آگئی

شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45 فیصد سے کم ہوکر 37 فیصد پر آگئی، ایک روز میں تین ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کی شرح میں اضافہ جاری ہے ، کراچی میں 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہوگئی اور 37.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا سندھ میں گزشتہ 24گھنٹے میں 3180کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 2831 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے 24 گھنٹے میں سندھ میں 3مریض انتقال کر گئے اور کوروناکے432مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے جبکہ 368مریضوں کی حالت تشویشناک اور23 وینٹی لیٹرپر ہے۔

دیگر شہروں حیدرآباد میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 18.05 فیصد ، گلگت میں 8.33، دیامر میں 7.89، اسکردو میں صفر فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد میں یومیہ کورونا کی شرح 12.72 فیصد ، راولپنڈی میں 17.36فیصد ، لاہور میں 15.02 فیصد ، بہاولپورمیں شرح4.90، گجرات 3، ملتان 7.56فیصد رہی۔

install suchtv android app on google app store