کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

ڈکیتی فائل فوٹو ڈکیتی

شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کی سب سے بڑی واردات رونما ہوئی ہے، جہاں ڈاکو 30 سے زائد افراد سے موبائل چھین کر رفو چکر ہوگئے ہیں۔

شہر قائد کے باسی کہیں بھی محفوظ نہیں، کسی کو گھر کی دہلیز پر لوٹ کر قتل کردیا جاتا ہے تو کوئی سر راہ چلتے ڈاکوؤں کا نشانہ بن جاتا ہے، اب تو چائے خانے بھی محفوظ نہ رہے جہاں ڈاکوؤں نے درجن بھر افراد کو لوٹ لیا۔

تازہ ترین واقعہ کراچی کے پوش علاقے کریم آباد میں اس وقت پیش آیا جب درجن بھر سے زائد ہوٹل پر بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ پانچ نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر تمام افراد کو گھیرلیا اور، چائے پینے والوں سے موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔

ملزمان نے اطمینان سے اپنی واردات پوری کی اور موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہوگئے، چھینے گئے موبائل فونز کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

حسب روایت واقعہ رونما ہونے کے بعد پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور عینی شاہدین سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

 

install suchtv android app on google app store