این سی او سی کے فیصلے پر محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

این سی او سی کے فیصلے پر محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری فائل فوٹو این سی او سی کے فیصلے پر محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 12سال سےکم عمر طلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے، جبکہ اس سے زائد عمر کے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری اسکولوں کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال کی عمر کے طلبا کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی اور ان کی تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری ہوگی۔

اس کے علاوہ 12سال سےکم عمرطلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store