عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی

عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی فائل فوٹو عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی

مقامی عدالت نے صوبائی وزیر سعیدغنی کی جانب سے ہتک عزت دعویٰ کیس میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں صوبائی وزیر سعیدغنی کے حلیم عادل شیخ کیخلاف ہتک عزت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےاپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان 13 فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حلیم عادل شیخ پرفردجرم عائدہوگئی ہے، انھوں نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، مجھ پرالزامات ثابت نہ کرسکےتوقانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

خیال رہے صوبائی وزیر سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ہر جانہ کے تین مختلف کیس داخل کیے تھے، صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلائی گئی ہیں اور مجھ پر بے بنیاد الزمات لگائے گئے ہیں، میں نے اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store