جماعت اسلامی کی شاہراہ فیصل پر مارچ کی حکمت عملی تیار

شاہراہ فیصل فائل فوٹو شاہراہ فیصل

جماعت اسلامی نے شہرقائد کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر مارچ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہراہ فیصل مارچ اور مرکزی احتجاجی دھرنابیک وقت جاری رہے گا۔ کل سہ پہر شاہراہ فیصل عوامی مرکز تا سندھ اسمبلی تک مارچ کیا جائے گا۔

شرکا فیملی کے ہمراہ مارچ میں شرکت کریں گے۔ شاہراہ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ کی جانب جانے والا ٹریفک بحال رہے گا۔ سندھ حکومت نے جماعت اسلامی سے مارچ نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ سندھ کے بدعنوان حکمرانوں کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، ایک ہفتے کے اندر اندر یہ کالا قانون ختم کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store