جس طرح کا قانون پنجاب میں آیا ہے ویسا ہی سندھ میں بھی لا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

جس طرح کا قانون پنجاب میں آیا ہے ویسا ہی سندھ میں بھی لا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب فائل فوٹو جس طرح کا قانون پنجاب میں آیا ہے ویسا ہی سندھ میں بھی لا رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ترجمان صوبائی حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حکومت سندھ نے ضابط خلاف تعمیرات سے متعلق قانون تیار کرلیا ہے تاہم یہ ضروری نہیں کہ ہر تعمیر کو قانونی بھی قرار دیا جائے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور عوام کو ریلیف دینا ہر حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے سر سے چھت نہیں چھینی جا سکتی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ کراچی میں لوگ عمارات کے حوالے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان اور سید مصطفیٰ کمال کے ادوار میں سڑکوں کو کمرشلائز کیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گھر، دکانیں اور عمارات جو بن چکیں انہیں کمرشلائز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اورحکومت کی ذمہ داری عوامی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنا ہوتا ہے۔ ان کا استفسار تھا کہ

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جس طرح کا قانون پنجاب میں آیا بالکل اسی طرح کا سندھ میں بھی لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گورنر سندھ آرڈی ننس کی منظوری دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آرڈی ننس آنے کے بعد سندھ میں ایںٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کو روکا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store