کراچی پولیس کی کاروائی، ڈکیت گینگ اور دوسافٹ ویئر ملزمان گرفتار

4 رکنی ڈکیت گینگ فائل فوٹو 4 رکنی ڈکیت گینگ

کراچی میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ کے علاوہ دوسافٹ ویئر کے ماہر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت موسیٰ، جمال شاہ عرف بلوچ، شیر زمان عرف ملنگی، شاہ زمان عرف کاکی، راحیل اور عابد کے نام سے ہوئی۔ راحیل اور عابد سافٹ ویئر کے ماہر ہیں۔

ایس ایس پی ضلع وسطی ملک مرتضیٰ کے مطابق ملزمان نے ضلع وسطی اور ضلع غربی میں 100 سے زائد اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

شاپ کیپر اور سافٹ ویئر کا ماہر ملزم عابد نے انشکاف کیا کہ بلاک موبائل فون کھلوانے کے ایک ہزار جبکہ (آئی ایم ای آئی) تبدیل کرنے کے پانچ ہزار روپے راحیل کو دیا کرتا تھا۔ ڈکیتوں سے اچھے موبل فون 15 سے 20 ہزار روپے میں خریدتا تھا۔ دوسرے سافٹ ویئر ماہر ملزم راحیل نے انکشاف کیا کہ عابد سے اچھا موبائل فون لیکر ڈیوائس اور سفٹ ویئر کے ذریعے (آئی ایم ای آئی) تبدیل کرتا تھا اور پانچ ہزار روپے لیتا تھا۔

ملزم راحیل نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر موبائل مارکیٹ میں (آئی ایم ای آئی) تبدیل کرنے والوں کی تعداد ذیادہ ہے۔ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر موبائل مارکیٹ چاند موبائل شاپ سفٹ ویئر والوں کے ڈکیتوں سے براہ راست روابط ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر (آئی ایم ای آئی) تبدیل کرتے اور پیسے وصول کرتے ہیں۔ ملزم عابد کے مطابق ڈکیتوں سے کم داموں موبائل فون خرید کر (آئی ایم ای آئی) تبدیل کرکے مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔

ایس ایس پی ضلع وسطی ملک مرتضیٰ کے مطابق راحیل چھینے ہوئے موبائل فون کی (آئی ایم ای آئی) تبدیل کرنے کا ماہر ہے اور اس سے قبل بھی جیل کاٹ چکا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تیموریہ کی حدود سے گزشتہ روز چھینا ہوا آئی فون 12 پرو میکس برآمد ہوا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، 4 عدد پسٹل، 30 بور لوڈ میگزین، نقدی، لیپ ٹاپ، ڈیوائس اور 30 سے ذیادہ مہنگے موبائل فون برآمد ہوئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

install suchtv android app on google app store