سندھ میں خسرہ اور روبیلا پھیلنے لگا

سندھ میں خسرہ فائل فوٹو سندھ میں خسرہ

سندھ میں خسرہ اور روبیلا وبائی مرض کی طرح پھیلنے لگا جس سے رواں سال میں 45 بچے جان کی بازی ہار بیٹھے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بچوں کے چہرے جسم پر سرخ دانوں کا نمودار ہونا، تیز بخار اور نمونیا خسرہ اور روبیلا خسرے کی علامتیں ہیں جو سندھ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ماہرین طب نے محکمہ صحت اور یونیسیف کے اشتراک سے پریس کلب میں ہونے والے سیمینار میں خسرہ اور روبیلا خسرہ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی۔

یونیسف کے نمائندے کا کہنا ہے کہ سندھ میں خسرے سے بچاؤ کی مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی۔

ماہرین نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے لہٰذا والدین کو چاہیے کہ محکمہ صحت کی جانب سے آج سے خسرہ سے بچاؤ کی مہم کے دوران بچوں کو ٹیکے لگواکر بچوں کی زندگی محفوظ بنائیں۔

 

install suchtv android app on google app store