سندھ ہائی کورٹ, عزیربلوچ کی فوجی عدالت فیصلے کے خلاف درخواست خارج

عزیربلوچ فائل فوٹو عزیربلوچ

سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی، عزیزبلوچ نے فوجی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی تھی۔


سندھ ہائی کورٹ میں لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت کےفیصلےکےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزارکے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سرکاری وکیل نے کہا درخواست قابل سماعت نہیں ہے ، فوجی عدالتوں کےفیصلےکےخلاف اپیل سپریم کورٹ میں کی جاسکتی ہے۔

جس پر عدالت نے لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی ، درخواست عزیر بلوچ کےوکیل کی عدم حاضری کےسبب خارج کی گئی۔

عزیزبلوچ نے درخواست میں فوجی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی تھی ، جس پر عدالت نےوکیل کودرخواست قابل سماعت ہونے پردلائل کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے اپریل 2017 میں پاک فوج نے پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ1923 کے تحت لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی کے سامنے لرزہ خیز انکشافات کیے تھے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عزیر بلوچ نے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں تاجروں کے اجتماعی قتل سمیت ایک سو ستانوے افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store