ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی، جس کا اثر پاکستان پر پڑا: گورنر سندھ

  • اپ ڈیٹ:
گورنر سندھ فائل فوٹو گورنر سندھ

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہوئی، جس کا اثر پاکستان پر پڑا مگر سندھ میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔


اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وزرائے اعلیٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ کو طلب کیا تھا، جس میں انہوں نے سفارشات بھی پیش کیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرول کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا، جبکہ گھی چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم نےمہنگائی کے معاملے پر ذیلی کمیٹی بنانےکی ہدایت کی ہے، جس کے ذریعے گھی،چینی ودیگراشیاکی قیمتوں پرکنٹرول کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت سب سےزیادہ مہنگائی ہے، صوبے میں آٹےکی قیمت نیچے نہیں آرہی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی براہ راست ہورہے ہیں، وفاقی حکومت اپنے طور پر اس پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کا ذکرتک نہیں ہوا، پی ڈی ایم تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ انشااللہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، وزیر اعظم نے وزرا کو حلقوں میں جانےاورمسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store