شہر قائد میں پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے ملزمان گرفتار

شہر قائد میں  پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے  ملزمان گرفتار فائل فوٹو شہر قائد میں پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے ملزمان گرفتار

شہر قائد میں پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے رپیٹر گن اور لاہور نمبر کی کار برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں واردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے رپیٹر گن اور لاہور نمبر کی کار برآمد کرلی۔
ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حسن سردار اور صوبت خان شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

قمرجسکانی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، اہم انکشافات متوقع ہے۔

خیال رہے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ ایک بار پھر سرگرم ہیں، رواں سال جون میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے گھر کی تلاشی کے بہانے وارداتیں کیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈکیت کسی جگہ اسپیشل برانچ کے اہلکار بن کر تو کسی جگہ علاقہ پولیس بن کر وارداتیں کرتے ہیں اور گھر میں تلاشی کے بہانے گھس کر گھر والوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

install suchtv android app on google app store