پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں نے سائیکل مارکیٹ کا رُخ کرلیا

سائیکلنگ فائل فوٹو سائیکلنگ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں نے سائیکل مارکیٹ کا رُخ کرلیا۔


حکومت کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں نے سائیکل مارکیٹ کا رخ کیا تو وہاں بھی انہیں مایوسی ہوئی۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ شہری سائیکل چلائیں اپنا خرچہ بچائیں اور صحت بھی اچھی بنائیں۔

دوسری جانب کچھ خریدار سائیکل بھی مہنگی ہونے پر مایوس ہوگئے۔

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ‘پیٹرول پرائس‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہریوں کی جانب سے میمز بناکر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے حکومت کو مشورہ دیا کہ ’بار بار کیوں پیٹرول مہنگا کرتے ہیں ایک ہی مرتبہ پانچ سو کا لیٹر کردیں۔‘

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں8روپے84پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت108روپے35 پیسے ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store