نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری

نسلہ ٹاور فائل فوٹو نسلہ ٹاور

ضلعی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔


ضلع شرقی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک بلڈنگ خالی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ کمشنر کراچی کو اعلیٰ عدلیہ کی ہدایت پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروانا ہے لہٰذا بلڈنگ خالی نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ نسلہ ٹاور سے متعلق گزشتہ سماعت میں عدالت نے نظرثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بلڈنگ کو ایک ماہ میں خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عمارت کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا، الاٹیز یا مالکان کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دیا جاسکتا ، عدالتی حکم میں الاٹیز کے مفادات کا تحفظ بھی کیا گیا ہے، متعدد سوالات پر بھی 780 گز سے زائد کی لیز دستاویزات پیش نہیں کی گئیں اور اضافی لیز کا بھی قانونی جواز نہیں پیش کیا جاسکا۔

install suchtv android app on google app store