میٹرک بورڈ،جماعت دہم جنرل گروپ اور سماعت و گویائی سے محروم طلبہ کےنتائج کا اعلان

کراچی  بورڈ فائل فوٹو کراچی بورڈ

میٹرک بورڈ،جماعت دہم جنرل گروپ 2021 (ریگولرو پرائیوٹ) اور سماعت و گویائی سے محروم طلبہ کےنتائج کا اعلان آج ہوگا۔ کراچی ثانوی تعلیمی بورڈنے پریس ریلیز جاری کردی ہے ۔

چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر بورڈ کے ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو کے مطابق بروز جمعہ 15 اکتوبر کو سہ پہر4 بجے (ایس ایس سی) پارٹ ٹو جماعت دہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیوٹ اور سماعت وگویائی سے محروم طلباء اور طالبات کے سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk اور ایس ایم ایس سروس پر bsek لکھ کر اسپیس دیں اور رول نمبر لکھ کر 8583 پر بھیج کر دیکھے جا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store