سندھ حکومت کی کراچی کے لئے ایک اور نئے منصوبے کی منظوری

کراچی فائل فوٹو کراچی

سندھ حکومت نے کراچی کے لئے ایک اور نئے منصوبے کی منظوری دے دی۔ کورنگی کو شہر کے دیگر ‏علاقوں سے ملانے کے لیے لنک روڈ بنایا جائے گا۔ ‏


تعمیراتی منصوبے کا نام کورنگی لنک روڈ پروجیکٹ رکھا گیا ہے۔ ‏

منصوبے کے تحت جام صادق پل کے ساتھ ایک پل کی تعمیر کی جائے گی۔ اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل نجیب ‏احمد کے مطابق یہ پل قیوم آباد امتیاز اسٹور سے کورنگی بروکس چورنگی تک تعمیر کیا جائے گا پل اور ‏ایکسپریس وے کو ملا کر لنک روڈ کی لمبائی 11 اعشاریہ پانچ کلومیٹر ہو گی۔ 

اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل کا کہنا ہے کہ منصوبے کی لاگت 8 اعشاریہ 8 ارب روپے ہے۔ کورنگی لنک روڈ 2 سال ‏کے عرصے میں تیار کیا جائے گا۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ حکام کے مطابق لنک روڈ بننے کے بعد کاز وے کو بند کر دیا جائے گا لنک روڈ بنانے کا ‏فیصلہ گزشتہ سال کی ریکارڈ بارشوں کے بعد کیا گیا، گزشتہ سال کی بارشوں میں کورنگی کا رابطہ کاز وے پر ‏بارش کے پانی کی وجہ سے دوسرے علاقوں سے منقطع ہو گیا تھا۔ پروجیکٹ کے لئے کنٹریکٹر کا انتخاب دسمبر ‏میں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store