کچھوؤں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر چیف جسٹس گلزار احمد برہم

کچھوؤں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر چیف جسٹس گلزار احمد برہم فائل فوٹو کچھوؤں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر چیف جسٹس گلزار احمد برہم

سکھر کی تباہ حالی اور کچھوؤں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر چیف جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لب مہران پارک پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کوکچھوؤں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے ہزاروں کچھوے نکلتے ہیں کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سکھر میں کیا چھوڑا ہے؟ پورا شہر تباہ کردیا ہے، ڈولفنز بھی ساری ختم کردی گئی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ دریائے سندھ سے ہزاروں کچھوے نکلتے ہیں کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں۔ سارے کچھوے گاڑیوں کے نیچے آکر مرجاتے ہیں۔ کچھوؤں کو محفوظ راستہ نہیں دے سکے ،وہ دریا سے نکل کر کینال میں چلے جائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ دریا سے نکلنے والے کچھوؤں کی ہر ممکن حفاظت کے اقدامات کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھوؤں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے وائلڈ لائف، سیکریٹری آب پاشی، کمشنر سکھر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

install suchtv android app on google app store