گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں تاہم ٹریک بنا بدحالی کی تصویر

گرین لائن ٹریک فائل فوٹو گرین لائن ٹریک

چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔


انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شہر قائد کے شہریوں کی سفری مشکلات اب دور ہونے والی ہیں کیوں کہ گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں، جن کی نقاب کشائی آج ساڑھے تین بجے ہوگی۔

بسیں تو کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن منصوبے کے ٹریک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہوسکی، ٹکٹ بھر ہو یا اسٹیشن دھول مٹی سے بھرے ہوئے ہیں اور مسافروں کےلیے داخلی اور خارجہ دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ گرین لائن کا منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store