وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا روانہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ کراچی ایئرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 سے امریکا روانہ ہوئے۔ مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 3ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔

قبل ازیں وہ جولائی میں ایک ہفتے کے دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری بھی امریکا پہنچے تھے، اُس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا میں تھیں۔ اس سے قبل مراد علی شاہ جون کے وسط میں امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا گئے تھے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔

اس سے پہلے امریکا دورے پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’بلاول نے ایک گھنٹے کام نہیں کیا اور وہ وزیراعظم بننے چلے ہیں، کیاامریکا کو یہ پیش کش کی جائے گی کہ ہمیں اقتدار میں لائیں، پھر اڈے مانگ لیں‘۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’پی ٹی آئی ایسی ڈیل کو کامیاب نہیں ہونےدے گی‘۔

install suchtv android app on google app store