شہر قائد کے باسیوں کے لیے اہم خبر، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

شہر قائد کے باسیوں کے لیے اہم خبر، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی کر دی فائل فوٹو شہر قائد کے باسیوں کے لیے اہم خبر، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی کر دی

شہر قائد میں بارشوں کا زور ٹوٹنے لگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے تیسرے اسپیل میں تیز بارشوں کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں، تاہم تیز بارش کے امکانات واضح نہیں ہیں۔

ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں شام سے بادل برسنا شروع ہوسکتے ہیں، مون سون سسٹم کا اثر زیادہ تر مشرقی سندھ کے علاقوں پر رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارشوں کی پیش گوئی ہے جبکہ آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی تھی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم نے سندھ خصوصاً جنوبی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے تحت 11 ستمبر تک شہر میں بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store