اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا، شہباز شریف

اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا، شہباز شریف فائل فوٹو اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نواز شریف کی محنت سے ختم ہوئی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان کی ترقی نہیں کہلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان ہمیں انعام کے طور پر عطا کیا۔ یہاں پر قانون کی حکمرانی ہو گی اور سب کو محنت کا پھل ملے گا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے ختم نہیں کی تھی۔ لوڈشیڈنگ نواز شریف کی محنت اور جدوجہد سے ختم ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے اور ہم شرمندہ ہیں قائد کے افکار کو فراموش کیا۔ قائد کا پاکستان 2 ٹکڑے ہو گیا لیکن ہم نے سبق نہیں سیکھا۔ قائد اعظم نے ایک فلاحی ریاست کے قیام کا خواب دیکھا تھا لیکن آج ہم حقیقی منزل سے بہت دور ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم وہ ریاست چاہتے ہیں جس میں عدل، انصاف اور غربت کا خاتمہ ہو لیکن اگر ہم عہد کریں تو دیانت اور محنت سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا جو ہم نے سندھ اورکراچی کے عوام کو تحفہ دیا۔

آئندہ انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہیئیں اور آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔ گزشتہ 74 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا۔ عوام جس حکومت کو موقع دیں انہیں خدمت کا موقع دینا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت چور دروازے سے آئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے سندھ کے لیے تاریخی کام کیے اور اگر موقع ملا تو کراچی کو ایشیا کا پیرس بنائیں گے۔

افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اورافغانستان میں افغان عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store