ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کی کاروائی، نادرا کے افسران گرفتار

ایف آئی اے فائل فوٹو ایف آئی اے

شہر قائد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو کو گرفتار کرلیا۔


پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد حسین اور سینئر ایگزیکٹو رضوان خان گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا حکام کی تحریری شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں غیر ملکی شہری جاوید بھی نامزد ہے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ کارڈ حاصل کیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم جاوید نے 46 سال کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا اور ملزم نے جس بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا وہ ایک خاتون کو جاری ہوا تھا۔

ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری جاوید کی گرفتار کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store