سخت لاک ڈاؤن، کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی

سخت لاک ڈاؤن، کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی فائل فوٹو سخت لاک ڈاؤن، کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی

کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی، محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹر کی تعداد550 ہے، مختلف اسپتالوں میں 93 مریض وینٹ پر ہیں، آف وینٹ مریضوں کی تعداد248 ہے، آئی سی یو میں خالی وینٹ کی تعداد 209ہے، مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد1344 ہے۔


صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد809 ہے، مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں535 ایچ ڈی یو بیڈز خالی ہیں۔

اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ کم آکسیجن والےا یچ ڈی یومیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 413ہے، کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل مریضوں 236بیڈز خالی ہیں۔

قبل ازیں محکمہ صحت سندھ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9فیصدریکارڈ کی گئی جبکہ آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.1 دیکھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store