کورونا لاک ڈاؤن، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت سندھ حکومت پر برس پڑے

کورونا لاک ڈاؤن، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت سندھ حکومت پر برس پڑے فائل فوٹو کورونا لاک ڈاؤن، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت سندھ حکومت پر برس پڑے

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کرفیو میں بھی ایسا نہیں ہوتا جو کراچی میں کیا جارہا ہے، کراچی میں کس بات کا لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن تو میں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت سندھ حکومت پر برس پڑے ، عامرلیاقت نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ دیکھیں شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہاہے، لائنز ایریا میں لوگوں سے پولیس بدتمیزی سے پیش آرہی ہے، لوگوں کے ٹھیلے اٹھا کر پھینک دیے گئے۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےکوئی انتظامات نہیں کئےاورلاک ڈاؤن لگادیا، گورنرسندھ سےملاقات کیلئے جارہا ہوں، کراچی میں کس بات کا لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن تو میں کروں گا۔

عامرلیاقت نے مزید کہا کہ 6 بجے تک دکانیں توکھلنے دیتے، لوگ گھروں میں کھانابھی پکاتےہیں، کرفیو میں بھی ایسا نہیں ہوتا جو کراچی میں کیا جارہا ہے۔

خیال رہے سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وبا کی چوتھی لہر کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، شہر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہے۔

دوسری جانب ضلع انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے دکانیں بند کرانےکا سلسلہ جاری ہے، شہر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ایس او پیز کی روشنی میں یہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store