سندھ حکومت نے ڈبل سواری پرعائد پابندی پر اعلان

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پرعائد پابندی پر اعلان  فایل فوٹو سندھ حکومت نے ڈبل سواری پرعائد پابندی پر اعلان

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں ڈبل سواری پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیا جس پر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پابندی لگائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عملے کی مکمل ویکسی نیشن والے اداروں کو بھی کھول دیا جائے گا تاہم کوئی ادارہ جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔ ہم سب کو کورونا وبا کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ سندھ ٹاسک فورس نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں اور قوم کو پیغام دیا ہے کہ کورونا صورتحال تشویشناک ہے جبکہ وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا کہا ہے اور وفاق نے کہیں پر یہ نہیں کہا کہ آپ لاک ڈاون نہ لگائیں۔

انہوں ںے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹرز تک ٹرانسپورٹ کو جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج اور ائرپورٹ سے متعلق پہلے ہی سندھ حکومت کلیئر کر چکی تھی۔

 

 

install suchtv android app on google app store