کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کردی،یونٹ ریٹ مزید مہنگا

  • اپ ڈیٹ:
 کے الیکٹرک نے جلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کردی،یونٹ ریٹ مزید مہنگ فوٹو فائل کے الیکٹرک نے جلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کردی،یونٹ ریٹ مزید مہنگ

 کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر ایک بار پھر بجلی گرانے کی تیاری کرلی، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دائر کردی گئی جس کی منظوری کے بعد یونٹ ریٹ مزید مہنگا ہوجائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی6.52روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس سلسلے میں کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ماہ جولائی تا جون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.97روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ فروری کے لیے بجلی 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ کے لیے بجلی ایک روپیہ 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں ماہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اور مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ اضافے کا کہا ہے۔

رواں ماہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے مہنگی جبکہ جنوری تا مارچ 2021 ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کے الیکٹرک کی مذکورہ درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی گنجائش ہے یا نہیں۔

install suchtv android app on google app store