پولیس ایس ایچ او کے خلاف مہنگی گاڑی رکھنے پر تحقیقات کا حکم

پولیس فائل فوٹو پولیس

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کے خلاف مہنگی گاڑی رکھنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی مہنگی گاڑی کے معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے تحقیقات کا حکم نامہ جاری کردیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس پی لانڈھی کو سات روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کی ملکیت کس کی تھی، سابق ایس ایچ او کے قبضے میں کیسے تھی؟ تصدیق کی جائے کہ گاڑی میں سرکاری یا پرائیویٹ اسلحہ تھا یا نہیں؟

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ نیک محمد کے وائرلیس پیغام چلانے میں تضاد کی بھی تحقیقات کی جائیں، پورے معاملے میں ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کے کردار کا پتا چلایا جائے۔

مزید پڑھیں: ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

حکم نامے کے مطابق پورے معاملے میں بدانتظامی میں ذمہ دار کون ہے پتا چلایا جائے، سات روز میں مکمل رپورٹ تیار کرکے پیش کی جائے۔

install suchtv android app on google app store