مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ،چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ،چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے فوٹو فائل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ،چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے

 ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کی زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے جبکہ دیگر اضلاع کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز پر ہوں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے علاقوں سے ملنے والی شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے ڈائریکٹراسپیس سائنسزجامعہ کراچی پروفیسرجاویداقبال نے ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ ہفتہ کوذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش کو 13 گھنٹے ہوں گے اور اس مدت کا چاند آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں۔

پروفیسرجاویداقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کی نسبت پشاور میں چاند کی رویت کاامکان کم ہوتاہے، ذی الحج کا چاند 11 جولائی کو واضح نظر آئے گا ، جس کے مطابق عیدالاضحی 21 جولائی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store