حکومت کے اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی سے متعلق اہم اقدامات

اسکول ٹیچر فائل فوٹو اسکول ٹیچر

سندھ میں اساتذہ کےتبادلوں اور تعیناتی کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کا آغاز کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کو تبادلوں اور تعیناتیوں کے لیے نئی سہولت فراہم کر دی۔ ‏وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایس ایس آئی ایم ایس ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ اساتذہ کو تبادلے و تقرری کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اساتذہ ‏ای پورٹل کے ذریعے درخواستیں دےسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکےباعث اس سال پالیسی کا آغاز 6 جولائی سےکیا گیا ہے اور آئندہ سال میں ‏اس کا آغاز نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہوگا۔

وزیرتعلیم کے مطابق اس پالیسی کےتحت 3زونزبنائیں گئے ہیں ریڈ زون،دوسراگرین اور تیسرابلو زون ‏ہوگاصرف ریڈ زون اساتذہ ہی اپناتبادلہ گرین زون میں کرا سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store