نیب غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرے، سعید غنی

نیب غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرے، سعید غنی سکرین گریب نیب غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرے، سعید غنی

پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرے۔سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے ہمراہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کراچی نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف چیئرمین نیب کو خط بھیجا ہے اور اب اگر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہیں کیا گیا تو واضح ہو جائے گا کہ نیب کا دوہرا معیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس واضح ہے اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے حلیم عادل شیخ کے خلاف انکوائری کی اب اگر نیب غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرے۔

سعید غنی نے کہا کہ اعجاز جاکھرانی کے ساتھ جو ہوا اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے 3 جولائی کو احتجاج کی کال دی ہے لیکن اس احتجاج کی آڑ میں نفرت نہیں پھیلانے نہیں دیں گے۔

اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے بجٹ سیشن سے پہلے میٹنگ رکھی تھی اور حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو مانا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) اراکین نے مناسب انداز میں احتجاج کیا جو قابل تعریف ہے جبکہ ایوان میں چارپائی لانے اور ہنگامہ کرنے والی روایت غیر مناسب بات ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حزب اختلاف اراکین نے سندھ اسمبلی کے گیٹ پر ہنگامہ کیا اور جب حزب اختلاف کی جانب سے تقریر کی گئی تو سب نے سنا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سیشن کے دوران کوئی کٹ موشن ہی نہیں آیا جس کا مطلب ان کو اعتراض ہی نہیں تھا۔ انہوں نے دیکھا کہ بجٹ میں 991 ارب روپے کراچی کے لیے رکھے گئے ہیں جبکہ بجٹ میں بہت سی اسکیمیں تھیں لیکن انہوں نے شور شرابہ کر کے راہ فرار اختیار کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اراکین سندھ اسمبلی کو نہیں روکا گیا بلکہ یہ صرف تماشہ کر رہے تھے اور حزب اختلاف اراکین نے سیکیورٹی عملے سے غیر مناسب رویہ رکھا۔

install suchtv android app on google app store