سپریم کورٹ کے تجاوزات گرانےکے فیصلےکے ساتھ کھڑے ہیں: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی فائل فوٹو خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہےکہ کراچی کے سیاسی و انسانی حقوق کی انکروچمنٹ کا بھی جائزہ لیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی پر جعلی مردم شماری ،جعلی حلقہ بندیاں ، جعلی ڈومیسائل ، جعلی ڈگریاں ، جعلی لوگ ، جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے ذریعے انکروچمنٹ کی گئی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں ڈنڈی نہیں ڈنڈا مارا گيا ، دیوار سے لگانے کے بجائے دیوار میں چن دیا گيا ہے، دو سال سے تجاوزات ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ایوب خان کے دور سے ایک خاص ذہن کے تحت تجاویزات کرائی گئیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کے لیے ہمیشہ عدالتوں کی جانب دیکھتے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے تجاوزات گرانےکے فیصلےکے ساتھ کھڑے ہیں، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی آڑ میں جو ہو رہا ہے اس کے خلاف ہیں، فیصلوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار اور علاقوں کے چناؤ سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی اجازت دینے والے ہی اب اسے گرا بھی رہے ہیں، تجاوزات کی اجازت دینے والوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے ۔چیف جسٹس سے اپیل ہے ہمارے حقوق کی انکروچمنٹ پر بھی فیصلہ دیں۔

install suchtv android app on google app store