کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار نوجوان جاں بحق

لاش فائل فوٹو لاش

کراچی کے علاقے ملیر میں جامعہ ملیہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے تعاقب کرکےگاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 32سال کے رضا ذوالفقار کے نام سے ہوئی جو گلفشاں سوسائٹی ملیر کا رہائشی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار شہری کی ہلاکت کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، مقتول کو جسم پر 2 گولیاں لگیں اور جائے وقوع سے پستول کے 2 خول ملے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی جس میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو کار پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store