کراچی میں کورونا کی چینی ویکسین کی قلت ہوگئی

ایکسپو سنٹر فائل فوٹو ایکسپو سنٹر

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں کورونا کی چینی ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایکسپو سینٹر کراچی کے ویکسی نیشن سینٹر میں چینی ویکسین سائنو فارم، سائنو ویک اور کین سائنو کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایکسپو سینٹر میں برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا لگائی جارہی ہے جب کہ چینی ویکسین کے لیے آنے والے دیگر افراد کو واپس بھیجا جارہا ہے جس سے نوجوانوں میں مایوسی پیدا ہورہی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایکسپو سینٹر میں 18سال سے زائد عمر افراد کو بھی ایسٹرازینیکا لگانا شروع کردی گئی ہے جب کہ فائزر ویکسین بھی ایکسپو سینٹر میں لگانے کا آغاز ہوگیا ہے۔

واضح رہےکہ پنجاب میں بھی کورونا ویکسین کی قلت کے باعث دو روز سے ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے۔

install suchtv android app on google app store